دسترخوان

تندوری چکن بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-July-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

اجزاء

مرغی( ثابت) 1/2کلو

دہی 1کپ

 سرکہ 1کھانے کا چمچہ

ووسٹر شائرسوس 1چائے کا چمچہ

نمک حسب ذائقہ

سویا سوس 1کھانے کا چمچہ

 HPسوس 1چائے کا چمچہ

گرم مصالحہ پاؤڈ ر 2چائے کے چمچے

کالی مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ

لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچہ

لہسن‘ادرک پیسٹ 1کھانے کا چمچہ

 زردکلر 1چٹکی

تیل 2کپ

تیار کرنے کی ترکیب

مرغی میں دہی‘سرکہ‘ووسٹر شائر سوس‘نمک‘گرم مصالحہ پاؤڈر‘کالی مرچ پاؤڈر‘لال مرچ پاؤڈر‘لہسن‘ادرک پیسٹ‘زردکلر‘سویا سوس‘HPسوس‘ڈال کر میرینیٹ کرلیں ۔

ایک دیگچی میں پانی گرم کریں۔

تھال میں مرغی رکھ کر گرم پانی کی دیگچی کے اوپر رکھ دیں۔ مرغی کو بھاپ میں ہی پکنے دیں۔جب مرغی تقریباً پک جائے تو اُتار لیں۔

کڑاہی میں تیل گرم کریں اور مرغی فرائی کرلیں یا پھر اوون میں بیک کرلیں۔

مرغی بیک ہونے پر اس کو سرونگ ڈش میں نکالیں مزیدار تندوری چکن تیار ہے‘رائتہ اور سلاد کے ساتھ سروکریں۔

About the author

Taasir Newspaper