ریاست

خاتون ٹیچر کے گھر سے نقدی سمیت 50 لاکھ کے زیورات کی چوری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-July-2019

سمستی پور،(فیروز عالم) سمستی پور مفصل تھانہ حلقہ کے کرشنا پوری محلہ میں نا معلوم چوروں نے کل رات ایک خاتون ٹیچر کے گھر سے نقدی سمیت قریب پچاس لاکھ کے زیورات وغیرہ کی چوری کر فرار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ سنگھیا گھاٹ مڈل اسکول میں مامور خاتون ٹیچر نوتن کمار کرشنا پوری محلہ میں مکان بنا کر رہی تھی کل رات وہ اپنے گھر کے پیچھے کا دروازہ کھول کر سوئی ہوئی تھی تبھی نامعلوم چور پیچھے کے دروازے سے مکان میں داخل ہو گئے اور الماری کی چابھی لیکر دوسرے کمرے میں داخل ہوئے اور الماری کھول کر چالیس ہزار روپیہ نقد کے علاوہ دو چاندی کا پلیٹ، دو چاندی کی مچھلیسمیت دیگر قیمتی سانوں کی چوری کر فرار ہو گئے۔بتایا جاتا ہے کہ صبح نیند سے بیدار ہونے پر الماری کھلا ہوا اور سامان بکھڑا ہوا دیکھ کر اہل خانہ کو علم ہوا تو اسکی اطلاع مفصل تھانہ کی پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی چھان بین شروع کی۔ اس ضمن میں خاتون ٹیچر کے ذریعہ مفصل تھانہ میں معاملہ درج کرایا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات میں جٹ گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper