سیاست سیاست

خشک سالی ملک کے لئےبڑا مسئلہ ہے:جاویڈکر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2019

نئی دہلی،(یو این آئی) ماحولیات، جنگل اور موسمی تحفظ کے وزیرپرکاش جاویڈکر نے منگل کو کہا ہے کہ زراعت کے لئے مانسون کی بارش پر زبردست انحصار کی وجہ سے خشک سالی ملک کا حقیقی مسئلہ ہے۔مسٹر جاویڈکر نے زمین کو بنجر ہونے سے بچانے کے لئے اقوام متحدہ کی کانفرنس (یو این سی سی ڈی) کے رکن ممالک کی اس سال ستمبرمیں دہلی میں منعقد ہونےو الی میٹنگ کے بارے میں یہاں نامہ نگاروں کو اطلاع دینے کے دوران انہوںنے یہ باتیں کہیں۔انہوں نے کہا کہ ’’دنیا کے سامنے اس وقت موسمی تبدیلی کا مسئلہ ہے جو لوگوں کی زندگی کو بری طرح متاثر کررہا ہے۔ جس کی وجہ سے قدرتی آفات پہلے کے مقابلے میں جلدی جلدی آرہی ہیں اور بے حد خراب موسم کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔‘‘ہمارے ملک میں ہرسال مانسون آتا ہے اور ہم خود دیکھ سکتے ہیں اس میں کتنی تبدیلی آئی ہے۔ خشک سالی ملک کے لئے بڑا مسئلہ ہے کیونکہ 60 فیصد زراعت کا انحصار بارش پر ہے۔یو این سی سی ڈی کے ایکزی کیوٹیو سکریٹری ابراہت چاؤ نے کہا کہ صورت حال بہت خراب ہے۔ ہر منٹ 23 ہیکٹر زمین کی کوالیٹی خراب ہورہی ہے اور عالمی معیشت کو ہرسال 3ء1 ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔ مٹی کی پیداواری صلاحیت ختم ہوجانے کے بعد یا تو اس پر بالکل پیداوار نہیں ہوتی، اگر کھاد کی مدد سے ہوتی بھی ہے تو اس سے کھانے پینے میں کیمیائی مادوں کی بڑی مقدار داخل ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں 75 فیصد زمین اپنی قدرتی حالت میں نہیں رہی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper