فن فنکار

دیپکا ،رنبیر کے ساتھ پھرنظر آئیں گی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-July-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہور اداکارہ دیپکا پدوکون اور راک اسٹار رنبیر کپور کی جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پ ر ساتھ نظر آسکتی ہیں۔رنبیر اور دیپکا کی جوڑی شائقین کو بےحد پسند ہے۔فلم بچنا اے حسینوں،یہ جوانی ہے دیوانی،اور تماشا میں دونوں کا تال میل شائقین کو بہت پسند آیا۔کہا جارہا ہے کہ دونوں ایک بار پھر سے بڑے پردے پر ساتھ نظر آنے کی تیاری میں ہیں اور یہ فلم لو رنجن کی اگلی فلم ہوگی۔ ایسی خبریں ہیں کہ اس فلم کےلئے دیپکا کا سلیکشن کرلیاگیا ہے،جس میں اجے دیوگن بھی ہوں گے۔کہا جارہا ہے کہ اجے اس فلم میں رنبیر کپور کے باپ کے رول میں نظر آئیں گے۔کہا جارہا ہے کہ اس فلم پر اس سال کے آخر تک کام شرو ع ہوجائےگا۔دیپکا اس وقت رنبیر خان کی ہدایت میں بننے والی فلم ’83‘ کی شوٹنگ کررہی ہیں،جس میں ان کے شوہر رنویر سنگھ مرکزی رول میں ہیں۔یہ فلم سال 1983میں انڈین کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے پر مبنی ہے اور رنویر اس میں کرکٹر کپِل دیو کا کردار ادا کررہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper