سیاست سیاست

رام چندر پاسوان کا جسد خاکی پٹنہ لایاگیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-July-2019

پٹنہ: سمستی پور کے ممبرا پارلیمنٹ اور دلت سینا کے قومی صدر رام چندر پاسوان کا جسدخاکی آج دہلی سے پٹنہ لایاگیا۔ پٹنہ ایئرپورٹ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ آخری رسوم کے لئے دہلی سے ایل جے پی سربراہ رام بلاس پاسوان ان کے چھوٹے بھائی پشوپتی پارس بیٹے چراغ پاسوان سمیت خاندان کے دیگر ممبران بھی پٹنہ آئے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں پارٹی لیڈران وکارکنان موجود تھے۔ پٹنہ پہنچنے پرجسد خاکی کوپارٹی کے ریاستی دفتر میں آخری دیدار کے لئے رکھا گیا۔ آج شام سرکاری اعزاز کے ساتھ پٹنہ میں ہی ان کی آخری رسوم ادا کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے رام چندر پاسوان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آخری رسوم سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کرانے کااعلان کیاہے۔

About the author

Taasir Newspaper