ریاست

زمینی تنازعہ کو لےکردوفریقین کے بیچ مارپیٹ ، ایک شخص کوچاقو گھونپا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-July-2019

پٹنہ : پٹنہ میں دوگروپوں کے بیچ جم کر مارپیٹ ہوئی۔ ایک گروپ نے دوسرے گروپ کے ایک شخص کوچاقوگھونپ دیاہے۔ جسے علاج کے لئے پی ایم سی ایچ میں داخل کرایاگیاہے۔ یہ واقعہ باڑھ سب ڈویزن کے بیلچھی تھانہ کے تحت کراری گاؤں کا ہے۔ واقعہ کے سلسلے میں بتایاگیا ہے کہ زمینی تنازعہ کو لے کرآج دو گروپ آپس میں الجھ گئے۔ نوبت مارپیٹ تک کی آگئی۔ اسی دوران ایک شخص کوچاقو گھونپ دیاگیا۔ جس سے اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بیلچھی پولس موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper