فن فنکار

ستیش کوشک فلم تیرے نام کا سیکوئل بنائیں گے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہور فلم ساز ستیش کوشک اپنی سپرہٹ فلم تیرے نام کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں۔ستیش نے سال 2003 میں سلمان خان کو لے کر سپرہٹ فلم تیرے نام بنائی تھی۔فلم سے سلمان کا ہیئر اسٹائل کافی مقبول ہوا تھا۔ستیش تیرےنام کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں۔ستیش نے کہا،’’مجھے پتہ ہے کہ لوگ اس فلم کا انتظٓر کررہے ہیں۔میرے دماغ میں اے لے کر کچھ چل رہا ہے لیکن میں نے اس بارے میں ابھی سلمان سے مشورہ نہیں کیاہے۔فلم تیرے نام میرے دل کے بہت قریب ہے۔میں سلمان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے تصور کی حمایت کی۔تیرے نام کے بعد میں ان کے ساتھ کوئی فلم نہیں بنا پایا۔

About the author

Taasir Newspaper