ریاست

سڑک حادثہ میں بال بال بچے ڈی ایس پی سمت کمار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-July-2019

مدھوبنی(محمدکریم اللہ):4جوان جئے نگر ڈولہ این ایچ104اپولواسپتال کے نزدیک جئے نگرسے لدنیا جانے کےدوران جئے نگرکے ڈی ایس پی سمت کمارکی سرکاری گاڑی بے قابو ہونے کی وجہ سے ڈی ایس پی بال بال بچے اس حادثہ کےمتعلق بتایا جارہاہے کہ گاڑی میں چارجوان اورڈرائیور سوارتھے۔ جس میںڈی ایس پی سمیت دیگر چار جوان کوشدید چوٹ لگی ہے۔ جن کا ابتدائی علاج پرائیویٹ اسپتال میں چل رہاہے۔ ڈرائیور بری طرح سے زخمی ہے۔ ڈرائیور بیج ناتھ یادوکوپرائیویٹ اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد ریفرکردیاگیاہے۔ جائے وقوع پرجئے نگرپولس کیمپ کررہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper