ریاست

سڑک پر آبی جمائو 7 عزائم منصوبہ کے تحت ترقی کا کھول رہا پو ل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2019

بلیا ؍ بیگو سرائے( بی کے گلشن )بھگت پور پنچایت کی مین رو ڈ ہے جہا ں سے ہوکردرجنوں گائو ں کے لوگ آمد ورفت کر تے ہیں یہ روڈ پانی نکاسی کا نظام نہیں رہنے کی وجہ کر وزیر اعلیٰ 7 عزائم منصوبہ کے تحت نالی گلی منصوبہ کی ترقی کا پول کھول رہاہے ۔جہاں بہارکے وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے 7 عزائم منصوبہ کے تحت اعلان کیا تھاکہ بہارکی ہرگلی میں پختہ سڑک اور پانی نکاسی کیلئے نالے کی تعمیر ہو گی ۔پر بلیا بلاک کے بھگت پور پنچایت میں ترقی کے ساتھ ساتھ کچھ ایسا ہی نظارہ دکھ رہاہے ۔جومعزز بہارکے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعہ گلی میں پختہ اور پانی نکاسی کیلئے نالہ کی تعمیر کسی ہوئی جو حال میں بھی ہلکی بارش ہو نے پرسڑکیں تالاب کی شکل میں دکھائی پڑتی ہیں۔واضح رہے کہ بھگت پور پنچایت کے میں رو ڈ سے تلسی ٹولہ ، منشیر پور ، پہاڑپور، کمال پور، سعدی پور، نرنگا ،اشر فا، وشنو پور، سو ن دیپی، صاحب پور، شیو نگر، مسودن پور،سید پور، سمیت کئی گائو ں کے لوگ آمدورفت کرتے ہیں۔ جہا ں بھگت پور پنچایت کے مین روڈ پر بارش کاپانی پڑتے ہی سڑک پر تالاب بن جاتے ہیں ۔

About the author

Taasir Newspaper