ریاست

سیلاب میں ڈوبنے سے دو کی موت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-July-2019

ارریہ،(فیض الاسلام ندوی) سیمانچل سمیت ضلع ارریہ میں سیلاب نے کافی تباہی مچارکھا ہے۔ جان ومال کا ضیاع کا کوئی شمار نہیں ہے۔ جو کی بلاک کے درگا پور میں ڈاکٹر عبدالقدوس کا اکلوتا لڑکا عاشق عرف چنا کسی کام سے مصوریہ جارہاتھا ، پیر پھسلنے سے وہ گہرے پانی میں چلاگیا۔ اور تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ جس کی لاش ابھی تک نہیں مل پائی ہے۔ لوگ غوطہ خور لگاکر لاش کو ڈھونڈنے میں لگے ہیں۔ ضلع انتظامیہ اس علاقے کو مکمل نظرانداز کیاہوا ہے۔ بہت دباؤ ڈالنے کے بعد این ڈی آر ایف کی ٹیم آئی بھی لیکن کچھ دیر کے بعد ہی چلی گئی۔ اسی طرح مجھگواں کے ایک بزرگ لاٹھی لے کر سبزی خریدنے چوک گئے واپسی میں پیر پھلسنے سے وہ تیز بہاؤ میں بہہ گئے جس کی لا ش کولوگوں نے نکال لیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper