ریاست

شہید پولس جوان پربھاکر راج کو ڈی جی پی نے دیا گارڈ آف آنر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2019

پٹنہ : داناپور کورٹ میں جرائم پیشوں کے ساتھ ہوئے تصادم کے دوران شہید ہوئے بہار پولس کے جوان پربھاکر راج کو آج پولس لائن میں گارڈ آف آنر دیاگیا۔ گارڈ آف آنر دینے کیلئے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے جی پہنچے۔ ان کے ساتھ پولس کے سبھی اعلیٰ افسران موجود تھے۔ موقع پر ڈی جی پی نے کہا کہ جوان پربھاکر راج نے ڈیوٹی کے دوران اپنے فرض کو انجام دیتے ہوئے اپنی قربانی دے دی۔ ان کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب جرائم پیشوں کی خیر نہیں ہے۔ ان کاہر حال میں پوری طرح سے صفایا ہوجائے گا۔ واضح ہو کہ کل عدالت میں پیشی کیلئے لائے گئے معراج نام کے جرائم پیشہ کو کوٹ سے بھگانے کی کوشش کی گئی تھی۔ کورٹ کیمپس میں جرائم پیشوں نے اندھادھند فائرنگ کی اس دوران معراج فرار ہونے کی کوشش کررہاتھا لیکن پربھاکر راج نے اپنی جان کی بازی لگاتے ہوئے اسے دوڑ کر پکڑ لیا ۔ سر میں گولی لگنے کے باوجود انہوں نے اس کاپیچھا کرتے ہوئے پکڑا اور مرتے دم تک اسے نہیں چھوڑا۔

About the author

Taasir Newspaper