سیاست سیاست

لالو کی سزا بڑھائے جانے کی عرضی ہائی کورٹ سے خارج

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2019

پٹنہ؍رانچی : چارہ گھپلے کے معاملے میں سزا یافتہ لالو یادو اور دیگر کی سزا بڑھانے کی مانگ سے متعلق سی بی آئی کی عرضی پر سماعت کرنے سے ہائی کورٹ نے انکار کردیا ہے۔ کل جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں اس معاملے پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اس معاملے کو دوسرے بینچ میں بھیجنے کی ہدایت دی۔ ہائی کورٹ کے جج اے کے سنگھ اور جسٹس کےپی یادو کی عدالت میں معاملے کی سماعت ہوئی۔ کورٹ کے حکم کے بعد اب معاملے کی سماعت دوسرے بینچ میں ہوگی۔ دراصل اس بینچ میں شامل جج کے پی یادو نے کہا کہ وہ چارہ گھپلے کے ایک معاملہ میں سی بی آئی کے وکیل رہ چکے ہیں۔ اس لئے وہ اس معاملے کی سماعت سے خود کو الگ کررہے ہیں۔ اس کے بعد بینچ نے اس معاملے کو دوسرے بینچ کےپاس بھیجنے کی ہدایت دی۔

About the author

Taasir Newspaper