کھیل

لینگر نے متبادل کھلاڑیوں پر جتایا بھروسہ، زخمی کھلاڑیوں کی کمی محسوس نہیں ہوگی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-July-2019

برمنگھم،( آئی این ایس انڈیا ) چوٹوں سے پریشان آسٹریلیا کے لئے انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں کچھ نئے چہرے کھیل ہی کھیل سکتے ہیں ۔کوچ جسٹن لینگر کو بھروسہ ہے کہ یہ متبادل کھلاڑی زخمی کھلاڑیوں کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔ٹاپ آرڈر کے بلے باز عثمان خواجہ اور شان مارش چوٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ان دونوں کے متبادل کے طور پر میتھیو ویڈ اور پیٹر ہیڈسکوب کو بلایا گیا ہے۔آل راؤنڈر مارکس اسٹونس بھی چوٹ کی وجہ سے لیگ مرحلے کے دو میچوں میں بھی نہیں کھیل پائے تھے۔مشیل مارش کو متبادل کے طور پر ٹیم سے شامل کر دیا گیا ہے۔اہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ہونے والے سیمی فائنل سے پہلے دباؤ میں ہے۔لینگر نے کہا کہ دباؤ کسی پر بھی ہو سکتا ہے، میدان پر موجود تمام 22 کھلاڑیوں کے لئے دباؤ ہے۔انہوں نے کہا کہ میتھیو ویڈ نے کافی بین الاقوامی کرکٹ کھیلا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ کیریئر کے بہترین فارم میں ہے۔لینگر نے کہا کہ پیٹر ہیڈسکوب نے چند ماہ قبل ہندوستان کو ہندوستان میں3-2سے شکست دینے میں مدد کی تھی اور پھر پاکستان کے خلاف یو اے ای میں 5-0کی فتح کے دوران بھی کافی اچھی کارکردگی کی تھی۔مشیل مارش نے بھی کافی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلا ہے۔ہم خوش قسمت ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper