ریاست

موسم کے بدلے مزاج سے لوگوں کوگرمی سے راحت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-July-2019

پٹنہ:راجدھانی پٹنہ میں پچھلے کئی دنوں سے شدت کی گرمی کے بعد آج بدلے موسم کے مزاج سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔تیز ہوا کے ساتھ راجدھانی میں بارش سے موسم سہانا ہوگیاہے۔ حالانکہ آج صبح کی شروعات تیز دھوپ کے ساتھ ہوئی تھی لیکن اچانک 11بجے کے آس پاس موسم کا مزاج بدل گیا اور کئی مقامات پر جھماجھم بارش ہونے لگی۔واضح ہو کہ راجدھانی میں اتوار کودرجہ حرارت معمولات سے 6ڈگری زیادہ ہوکر 39ڈگر سیلسیس پہنچ گیا۔ جولائی ماہ میں اتنی گرمی 6سال بعد پڑی ہے۔ اس سے پہلے 39ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت 2012 میں پہنچاتھا۔ جب 4.39ڈگر سیلسیس تک پہنچ گیاتھا۔

About the author

Taasir Newspaper