سیاست سیاست

نئی پنشن اسکیم میں حکومت نے اپنے حصے کی رقم میں اضافہ کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-July-2019

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں آج کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں کئی اہم تجاویز کو منظوری دی گئی۔ ریاستی حکومت نے نئی پنشن اسکیم میں شامل ملازمین کے پنشن میں اپنا حصہ بڑھادیا ہے۔ پہلے یہ 10 فیصد تھا جسے اب بڑھا کر 14 فیصد کردیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ کانٹریکٹ پر اے این ایم کی بحالی کی تجویز کو بھی منظوری دی گئی۔ اس میٹنگ میں کل 14 تجاویز پر کابینہ کی منظوری ملی ہے۔ وہیں کشمیر میں دہشت گردانہ حملے میںشہید ہوئے سیوان کے رگھوناتھ پور باشندہ امرجیت سنگھ کے ایک وارث کو ریاستی حکومت نوکری دے گی۔

About the author

Taasir Newspaper