ریاست

وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم ڈی وی ٹی کے توسط سے دینے کاآغاز کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-July-2019

پٹنہ:وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج جولائی 2019 کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم کے سیدھے ان کے بینک کھاتے میں ڈی وی ٹی کے توسط سے ادائیگی کے عمل کا آغاز کیا۔ ایک انے مارگ واقع سنکلپ میں رقم تقسیم کے آغاز کے بعد پہلے مرحلے میں سیلاب متاثرہ ضلعوں کے کل 302329تصدیق شدہ خاندانوں کے کھاتے میں براہے راست 181937400(ایک سو اکاسی کروڑ انتالس لاکھ چوہتر ہزار)روپے ادا کئے گئے۔ سیلاب متاثرہ ضلعوں میں شامل ارریہ میں 22441خاندانوں کے بیچ ،254646000روپے، دربھنگہ میں 67028خاندانوں کے بیچ 402168000روپے، کشن گنج میں 3724خاندانوں کے بیچ 22344000،مدھوبنی میں 35222خاندانوں کے بیچ 211332000روپے، مظفرپور میں 6855خاندانوں کے بیچ 41130000روپے، مشرقی چمپارن میں 31190خاندانوںکے بیچ 187140000روپے، پورنیہ میں 20738خاندانوں کے بیچ 124428000روپے، سہرسہ میں 4967خاندانوں کے بیچ 29802000روپے، شیوہر میں 8861خاندانوں کے بیچ 53166000روپے، سیتامڑھی میں 77457خاندانوں کے بیچ 464742000 روپے، جبکہ سپول میں 3846خاندانوں کے بیچ 23076000روپے تقسیم کر سیدھے متاثرہ خاندانوں کے کھاتے میں ٹرانسفر کیاگیا۔

About the author

Taasir Newspaper