سیاست سیاست

وزیر صحت کے استعفیٰ کی مانگ کولیکر اپوزیشن کا ہنگامہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2019

پٹنہ : بہار اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوران آج اپوزیشن ممبران نے ایوان کے باہر زوردار ہنگامہ کیا۔ آر جے ڈی کے ممبران نے وزیر صحت منگل پانڈے کی استعفیٰ کی مانگ کو لے کر ہنگامہ کیا۔ دوسری جانب آر جے ڈی کے بھائی وریندر نے دو اکتوبر تک بہار کو او ڈی ایف ہونے پر کہا کہ زمینی سطح پر کام نہیں ہورہا ہے صرف کاغذی کام ہورہا ہے۔ وہیں سابق وزیر اور آر جے ڈی کے سینئر لیڈر پروفیسر عبدالغفور نے بھی اخلاقی بنیاد پر وزیر صحت سے استعفیٰ کی مانگ کی اور کہا کہ جب تک استعفیٰ نہیں دیں گے ہم اپنا مطالبہ جاری رکھیں گے۔ اس بیچ ممبران نے پنچایتوں میں بینک کھولنے کی مانگ کے جواب میں پر وزیر مالیات سشیل کمار مودی نے کہا کہ سرکاری منصوبوں کافائدہ سیدھے مستحقین کے بینک کھاتے میں بھیجے جاتے ہیں وہیں ممبران کا کہناتھا کہ قریب 2 تہائی پنچایتوں میں بینک نہیںہونے سے عام لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔ اس کے جواب میں جناب مودی نے کہا کہ ریزرو بینک کی ہدایت کے مطابق بینکنگ آوٹ لیٹ سے کسٹمر سروس سنٹروں کو شامل کیاگیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper