کھیل

ٹیم ہمیشہ روہت، کوہلی پر منحصر نہیں رہ سکتی: تندولکر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-July-2019

مانچسٹر،( آئی این ایس انڈیا ) سچن تندولکر سمیت پوری دنیائے کرکٹ نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف مہندر سنگھ دھونی اور رویندر جڈیجہ کی کوششوںکی تعریف کی لیکن کہا کہ ہندوستانی بلے بازی ہمیشہ ٹاپ آرڈر پر منحصر نہیں رہ سکتی۔تندولکر نے کہا کہ 240 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی بلے بازوں نے مشکل بنادیا۔ میں مایوس ہوں کیونکہ ہم 240 رنز بنا سکتے تھے۔ یہ بڑا اسکور نہیں تھا۔نیوزی لینڈ نے ابتدائی تین وکٹ جلدی نکال کربہترین شروعات کی۔ ہر وقت ہم روہت شرما یا وراٹ کوہلی پر انحصار نہیں رہ سکتے۔دوسرے کھلاڑیوں کو بھی ذمہ داری لینی ہوگی۔ہر بار دھونی سے میچ جتانے کی توقع کرنا بھی غلط ہے۔انہوں نے کئی بار ہندوستان کے لیے فنیشر کا کردار ادا کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper