کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ تک ٹیم کا کپتان رہنا چاہتا ہوں: فاف ڈوپلیسس

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2019

نئی دہلی،( آئی این ایس انڈیا ) جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسس پر ورلڈ کپ 2019 میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد سوال اٹھنے شروع ہو گئے ہیں۔پوچھا جا رہا ہے کہ ڈو پلیسس کو آگے کپتان برقرار رکھنے کے لیے ٹیم کے لئے فائدہ مند ہو گا یا نہیں۔ حالانکہ ان سوالات کے درمیان ڈو پلیسس نے کہا کہ وہ اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ تک ٹیم کے کپتان بنے رہنا چاہتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی وہ نوجوانوں کو مدد کرتے رہیں گے۔حالانکہ 35 سالہ ڈو پلیسس کی 2023 کے ورلڈ کپ میں کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔موجودہ ٹورنامنٹ میں انہوں نے 64.50 کی اوسط سے 387 رنز بنائے۔انہوں نے کہا مجھے جنوبی افریقہ کے لئے کھیلنا پسند ہے، لیکن میرے لئے بڑی بات ایک کپتان کے طور پر ہدف رکھنا ہے۔میں نے صرف میچ کھیلنے کی خاطر میچ کھیلنا چاہتا ہوں۔جب میں کھیلتا ہوں تو اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ میں اس کو متواتر کرتا رہوں۔ انہوں نے کہاکہ یہ چیزیں اگلے تین یا چار ہفتوں میں صاف ہو جائیں گی۔لیکن میں نے واقعی اس کھیل کا لطف اٹھایا ہے

About the author

Taasir Newspaper