فن فنکار

پرینیتی ایکشن ڈرامہ فلم میں پرینکاکے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-July-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہوراداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی بہن پرینکا چوپڑا کے ساتھ ایکشن ڈرامہ فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔پرینیتی چوپڑا اور پرینکا چوپڑا ایک دوسرے کی بہن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کی اچھی دوست بھی ہیں۔دونوں ہمیشہ ہی ایک دوسرے کے کریئر کے سلسلے میں معاون رہی ہیں۔حال ہی میں پرینیتی نے اپنے ٹویٹر پیج پر ’آسک پرینیتی چوپڑا‘سیشن شروع کیاتھا۔اس سیشن میں انہوں نے پرینکا کے ساتھ فلم کرنے کے بارے میں بتایا۔ان میں سے ایک فین نے پوچھا کہ کون سے ایسی فلم ہے جس میں وہ اپنی بہن پرینکا چوپڑا کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔پرینیتی نے کہا کہ وہ ممی دیدی(پرینکا چوپڑا)کے ساتھ ایکشن ڈرامہ میں اسکرین شیئر کرنا چاہیں گی جس میں دونوں بہن گانا گاسکیں۔پرینیتی اس سال ریلیز ہوئی فلم کیسری میں نظر آئیں تھیں۔فلم میں انہوں نے اکشے کمار کی بیوی کا کردار اداکیاتھا۔فلم نے باکس آفس پر اچھا کاروبار کیاتھا۔پرینیتی جلد ہی فلم جبریا جوڑی میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ نظر آئیں گی۔اس کے علاوہ پرینیت سائنا نہوال کی بایوپک میں بھی نظر آئیں گی۔

About the author

Taasir Newspaper