ریاست

پولس نے انعامی ملزم اوما شنکر کوکیاگرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2019

بتیا ( انیس الوریٰ):بگہاتھانہ حلقہ کے سکٹیا مچھڑگاؤں باشندہ ملزم اوماشنکر کشواہاعرف اوماشنکر بھگت ولد رام دیوبھگت کو پٹنہ سےپہنچی اسپیشل ٹیم نے بگہا پہنچ کر بگہا ایس ٹی ایف کے ساتھ مل کررکسول سےگرفتارکر پوچھ تاچھ کے بعدبگہا ایس پی راجیورنجن نے جیل بھیج دیاہے۔ بگہا ایس پی راجیو رنجن نے بتایاکہ گرفتار ملزم کے اوپر بگہا ، نرکٹیاگنج سمیت کل تیس معاملے الگ الگ تھانوں میں درج ہیں۔ اتناہی نہیں بلکہ اپنے سگے چاچا اور ان کی لڑکی کو جان سے ماردیاتھا۔ اس کے ساتھ ہی پولس کےآنکھوںمیںدھول جھونک کر لگاتار واردات کوانجام دے رہاتھا۔جس کی کافی دنوںسے پولس کوتلاش تھی۔ خفیہ جانکاری کے بعد پولس حرکت میںآئی۔ اورپٹنہ وبگہا کےاسپیشل ایس ٹی ایف کی ٹیم نے مل کر چھاپہ ماری کر ملزم کورکسول سے گرفتارکر بگہا ایس پی کےحوالے کیا۔ پولس نے پوچھ تاچھ کے بعد بگہا جیل بھیج دیا۔

About the author

Taasir Newspaper