ریاست

پولس نے شراب سمیت 6لوگوںکوکیاگرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2019

بتیا( انیس الوریٰ):رام نگر کی پولس نے رام ریکھاندی کے پل پاس سے کثیرمقدار میں شراب برآمدکیاہے۔ اس کے ساتھ ایک ٹیمپو سمیت 6لوگوںکو گرفتارکیاہے۔ ڈی ایس پی ارجن لال نے بتایاکہ خفیہ اطلاع بنیاد پر ایس آئی آرکے سنگھ وڈی این سنگھ کوشراب پکڑنےکےلئے لگایاگیاتھا۔ تھانہ انچارج راجیو کمار خود اس پر نظررکھے ہوئے تھے۔ جیسے ہی رام ریکھا پل سے آٹو چلا پولس کاجوان اسے گھیرکر تلاشی لیناشروع کیا۔ تلاشی کے دوران بیگ میںرکھا 180ایم ایل کی288شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی۔ شراب اسمگلر نے خوشبو کماری شوہر کپور چندر کیسری ، کرن دیوی،شوہر کرشناساہ ، شانتی عرف للیتادیوی ،شوہر اجئے کیسری، ،میورسونی ، اور اس کی اہلیہ للیتادیوی ، جلہ ٹولی، بکاؤ رام ، پنچ رکھیا کوگرفتارکیاہے۔

About the author

Taasir Newspaper