ریاست

پُل پارکرنے کے دوران ندی میں گرنے سے ایک کی موت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-July-2019

موتیہاری،(محمد اکرم) ڈھاکہ تھانہ کے مہووا گھاٹ پر صبح قریب 6 بجے ریلوے لائن پارکرتے ہوئے ایک موٹرسائیکل سوارگرگیا،جس کاخبرلکھے جانے تک لاش نہیں ملی سکی ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق صبح سویرے قریب چھ شیوہرضلع کے اورائی کے رہنے والے رام پُکارپٹیل پُرانی ریلوے لائن سے لال بگیہ ندی کو پار کر رہا تھا کہ اسی درمیان گاڑی پھسل گئی اوروہ بائک کے ساتھ تیز رفتار رہی ندی میں گر گیا۔موقع پرپہنچے سکرہناسی اوآشوک کمار، ایس آئی چھوٹے لال،نے مقامی لوگوںکی مددسے بائک BR 55A 4138کوندی سے باہرنکلوایا۔غورطلب ہوکہ موتیہاری اورسیتامڑھی ضلع کاسڑک رابطہ ختم ہوگیا ہے جس کولے کرنوجوان نے اپنی جان کوخطرے میں ڈال کرپل کوپارکرنے کی کوشش کی جس کے بعدبڑاحادثہ رونماہوا۔ادھران کے گھروالوںکاروروکربُراحال ہے، گھر کے لوگوںنے بتایاکہ وہ صبح اپنے لوگوں سے ملنے کیلئے گھرسے نکلامگرجب تاخیرہونے پرموبائل بندآنے پرپتہ چلاکہ حادثہ رونماہواہے۔ انکی لاش کوڈھونڈنے کے لئے کھوری پاکڑ، جموا،راج گھاٹ چندنبارہ سمیت دیگر گھاٹوں پر نگرانی کررہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper