سیاست سیاست

چارہ گھپلہ : لالوپرساد کو ملی ضمانت ، پاسپورٹ جمع کرنے کاحکم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-July-2019

رانچی : آر جے ڈی کے قومی صدر لالوپرساد کو دیوگھر ٹریزری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کو 50-50 ہزار روپئے کے مچلکے پر ضمانت دی ہے۔ ساتھ ہی کورٹ نے انہیں اپنا پاسپورٹ جمع کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ دیوگھر ٹریزری معاملے میں سزا کی نصف مدت گذرجانے کو بنیاد بناکر لالوپرساد یادو کی جانب سے ضمانت کی عرضی دائر کی گئی تھی۔ اس پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے لالو یادو کو ضمانت دی۔ سابق وزیر اعلیٰ لالوپرساد کے ذریعہ آدھی سزا کاٹنے کی بنیاد پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے کئی ملزمین کو ضمانت دی ہے۔ اسی کوبنیاد بناتے ہوئے لالوپرساد نے ضمانت کی عرضی دائر کی تھی۔ اس معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے پہلے ہی ایک عرضی دائر کی گئی ہے اس میں ہائی کورٹ سے ساڑھے تین سال کی سزا کو بڑھانے کی گذارش کی گئی ہے۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ لالوپرساد کے ساتھ دیگر کئی ملزمین کو پانچ سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ حالانکہ لالوپرساد کو ابھی جیل میں ہی رہنا ہوگا کیونکہ ان کے خلاف دو دیگر معاملے میں بھی مقدمہ چل رہا ہے۔ ان دونوں معاملوں میں ضمانت ملنے کے بعد ہی لالوپرساد جیل سے باہر آپائیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper