ریاست

چوڑ کے پانی میں نو بچے غرقاب ،پانچ کی لاش برآمد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-July-2019

سمستی پور(فیروز عالم)سمستی پور مفصل تھانہ حلقہ کے کھجری چوڑ میں نہانے کے دوران نو بچے کے غرقاب ہو گئے جس میں سے پانچ بچے کی لاش کو پانی سے نکال لیا گیا ہے جبکہ چار بچوں کی تلاش جاری ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق چک نظام بشن پور اور کشواہا ٹول کے بچے کھجری چوڑ میں نہانے گئے تھے ۔سبھی بچے نہا رہے تھے تبھی ایک بچہ گہرے پانی میں چلا گیا جسے بچانے کے دوران ایک کے بعد دیگر سبھی لوگ پانی میں غرقاب ہو گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جب بچے کافی دیر تک گھر نہیں پہنچے تو اہل خانہ کوتشویش ہوئی اور اسے تلاش کرنا شروع کیا تو کئی بچوں کی لاش چوڑ کے پانی میں تیرتا ہوا ملا ۔ اسکے بعد یہ بات پورے علاقے میں پھیل گئی اور کافی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور بچوں کی لاش کو پانی سے نکالنے میں جٹ گئے۔ جانکاری کے مطابق اب تک پانچ بچوں کی لاش کو پانی سے نکال لیا گیا ہے جبکہ این ڈی آر ایف کی ٹیم بقیہ بچوں کی لاش کی تلاش میں لگے ہوئے تھے۔ جانکاری کے مطابق مہلوکین میں دو سگے بھائی بہن میں شامل ہیں۔ مہلوکین میں نسرین خاتون (۱۶) بنت محمد لال بابو ، محمد احسان (۱۰) ولد محمد لال بابو ، محمد تاج (۱۲) ولد محمد منان ،سودھانشو کمار (۱۲) ولد بھوشن مہتو اور بابی کمار (۱۵) ولد سنیل مہتو شامل ہیں۔ ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ کی پولیس ، این ڈی آر ایف کی ٹیم کے علاوہ اعلی افسران موقع پر پہنچ کر تلاشی مہم میں جٹی ہوئی تھی۔ دوسری طرف اس دلدوز واقعہ کے رونما ہونے کے بعد پورے علاقے کا ماحول پوری طرح سے سوگوار ہو گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper