دسترخوان

چکن پراٹھا رول بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-July-2019

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

اجزاء

چکن (کیوب کاٹ لیں) 1/2کلو

سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچہ

پیاز(چوپ کی ہوئی) 3کھانے کے چمچے

گرم مصالحہ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ

ادرک (چوپ کیا ہوا) 1چائے کا چمچہ

دہی 1/4کپ

فریش کریم گارنشنگ کے لیے

نمک حسب ذائقہ

 تیل 4کھانے کے چمچے

تیار کرنے کی ترکیب

فرائی پین میں تیل گرم کرکے چکن ڈال کر فرائی کریں،سنہری ہو جائے تو پیاز‘سرخ مرچ پاؤڈر‘گرم مصالحہ پاؤڈر ‘ادرک‘دہی اور نمک ڈال کر ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔

چکن گل جائے تو بھون کر چولہے سے اتار لیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر پراٹھوں کے ساتھ فریش کریم ڈال کر سروکریں۔

About the author

Taasir Newspaper