ریاست

چھاپہ ماری میں شراب کے 2اسمگلر گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-July-2019

مدھوبنی،(کریم اللہ)،پروڈکٹ ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر سدھارتھ اور ٹن ٹن پاسوان کی قیادت میں کھجولی تھانہ واقع کسما مرار میں چھاپہ ماری کی گئی۔ چھاپہ ماری میں کسما مرار باشندہ اشوک کے گھر سے سٹے باندھ کے کنارے پانی میں چوبیس بورا میں 3530 بوتل میں 1059 لیٹر نیپالی شراب برآمد کیاگیا۔ ملزم اشوک سنگھ فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ اشوک سنگھ پر فراری کا الزام عائد کیاگیاہے۔ قبل بھی اشوک سنگھ پر محکمہ کے ذریعہ مقدمہ کیاگیاہے۔ چھاپہ ماری میں پروڈکٹ ڈیپارٹمنٹ کے سپاہی اور جوان شامل تھے۔ وہیں دوسری جانب نگر تھانہ حلقہ کے پرانی درگا استھان بوارہ کے پاس پروڈکٹ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ ماری میں 138-210لیٹر غیر ملکی شراب ضبط کیاہے۔ جس میں رائل اسٹیگ 120بوتل، امپریل بلو324 بوتل، ڈینیل وسکی 11بوتل کے ساتھ موہن کمار ٹھاکر اور شتروگھن یادو کو گرفتار کیاگیا۔

About the author

Taasir Newspaper