ریاست

چھیڑخوانی معاملے میں ایک گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-July-2019

پٹنہ : راجدھانی پولس نے چھیڑخوانی معاملے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ پولس نے واقعہ میں شامل ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس پی مشرقی زون نے بتایا کہ واقعہ کو انجام دینے والے ملزمین میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر کی پہچان کر لی گئی ہے۔ انہیں بھی جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔ پٹنہ میں طالبہ کے ساتھ چھیڑخوانی اور اسے برہنہ کئے جانے کی کوشش کی گئی۔ اس واقعہ میں دلچسپ بات یہ رہی کہ جس وقت واقعہ کوانجام دیا جارہا تھا اس وقت کافی لوگ موجود تھے۔ وہ تماشائی بنے رہے۔ اس بیچ سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے اس معاملے پر پولس انتظامیہ ہدف تنقید بنایا ہے اور کہا ہے کہ پولس امن قانون برقرار رکھنے میں ناکام ہے۔ اس بیچ ایس ایس پی گریما ملک نے خواتین تنظیموں کو جرائم پیشوں کے خلاف سخت کارروائی کایقین دلایا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper