سیاست سیاست

کانگریس لیڈر فخرالدین خاں کاقتل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-July-2019

بتیا:مغربی چمپارن ضلع کے بڑے کانگریسی رہنماؤں میں شمار فخرالدین خاں کو جرائم پیشوں نے گولی مار کر قتل کردیاہے۔ بتایاجاتاہے کہ تالاب میں مچھلی کو لے کر تنازعہ چل رہاتھا، اسی تنازعہ کا شکار فخرالدین خان کو ہوناپڑا۔ محمد فخرالدین 2015 میں بالمیکی نگر لوک سبھا سیٹ سے انتخاب لڑچکے تھے۔ 2015 کے انتخاب میں رام نگر اسمبلی سیٹ سے انہوں نے انتخاب لڑا تھا۔ بتایاجاتاہے کہ وہ ضلع میں کانگریس کے یوتھ چہرہ تھے۔ ضلع میںان کافی اچھی پکڑ تھی لیکن آج جرائم پیشوں نے انہیں گھر سے بلاکر لگاتار تین گولیا مار دی ۔ جس سے اس کی موت ہوگئی۔

About the author

Taasir Newspaper