سیاست سیاست

کرناٹک میںخریدوفروخت کے پیچھے امت شاہ کا ہاتھ:گنڈوراؤ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-July-2019

بنگلورو،(یواین آئی)کرناٹک میں ایچ ڈی کمار سوامی کی مخلوط حکومت کے تعلق سے جاری اٹھاپٹخ کے بیچ ریاست کے کانگریس صدر دنیش گنڈو راؤ نے کانگریس اور جنتادل ایس کے 15ارکان اسمبلی کے استعفے کے پیچھے مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جتناپارٹی کے صدر امت شاہ کا ہاتھ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اسکی جانچ کرانے کا مطالبہ کیاہے ۔کرناٹک میں حکمراں کانگریس ۔جنتادل ایس کے استعفے پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر گنڈوراؤ نےارکان کے استعفے کے پیچھےمسٹر شاہ کا ہاتھ ہونے کاالزام لگایا۔انھوں نے کہاکہ مسٹر شاہ یہ سب ریاست میں آئینی بحران اور صدرراج نافذ کرنے کے ارادے سے کررہے ہیں ۔بی جے پی کے رکن سی ٹی روی نے مسٹر راؤ کے الزامات کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسمبلی اسپیکرسے مسٹر شاہ پر ایوان میں کیے گئے تبصرے کو کارروائی سے نکالنے کی درخواست کی ۔انھوں نے کہا،’’ کانگریس کے رکن بے بنیاد الزام لگارہے ہیں ۔

About the author

Taasir Newspaper