ریاست

کسٹمر سروس سنٹر لوٹ کی کوشش میںدو جرائم پیشہ گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-July-2019

مہوا؍ ویشالی(شرافت علی خاں )مہوا حاجی پور مین روڈ کے سندر نگر پٹھاڑھ کے پاس جمعہ کو قریب 10.30بجے کےآس پاس سنٹرل بینک آف انڈیا کے ایک کسٹمر سروس سنٹر کو لوٹنے آئے جرائم پیشہ کسٹمرسروس کو لوٹنے کی کوشش میں گائوں کے لوگوںکے ہتھے چڑھ گئے ۔واقعہ سے مشتعل گائوں کے لوگوں نے جرائم پیشوں کی جم کر پٹائی کردی ۔وہیں 1بھاگنے میں کامیاب رہا۔ملی جانکاری کے مطابق مہوا حاجی پور مین روڈ کے سندر نگر پٹھاڑھ کے پاس سنٹرل بینک آف انڈیاکے کسٹمر سروس سنٹر کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہوئے جرائم پیشے گائوں کے لوگوںکے ہتھے چڑھ گئے کسٹمر سروس سینٹر کے مالک سنجیو کمار نے بتایاکہ جمعہ کی صبح اپنا سنٹر کھولنے کے بعد صاف صفائی کر کے کائونٹر پر بیٹھے تھے دو کسٹمرس بھی آچکے تھےاتنے میں ہیلمیٹ پہنے اور گمچھا سے منہ ڈھک کر جرائم پیشہ اندر پہنچے، میں نے کہا کہ کیا کام ہے ؟تو پیسہ نکالنا ہےتو ہیلمیٹ ہٹانے کی بات کہتے ہی میرے اوپر پسٹل تان دیا ۔وہیں کچھ جرائم پیشہ سنٹر کے آگے پیچھے ٹہل رہے تھے ۔اسی درمیان مین روڈ ہونے کی وجہ کر گائوں کے لوگ جٹ گئےگائوں کے لوگوں کو اکٹھا ہوتے دیکھ جرائم پیشہ بھاگنے لگے ۔ایک جرائم پیشہ بھاگنے میں کامیاب رہاوہیں دو جرائم پیشے گائوں کے لوگوںکے ہتھے چڑھ گئے غصائے لوگوں نے جرائم پیشہ کی موقع پر ہی جم کر پٹائی کردی۔وہیں واقعہ کی اطلاع سرائے تھانہ کو دی پولس موقع پر پہنچ کر جرائم پیشوںکو گائوں کے لوگوںکے چنگل سے چھوڑا کر علاج کےلیے صدر اسپتال بھیج دیا علاج کےدوران ایک کی موت ہوگئی ۔وہیں ایک کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے بہترعلاج کے لیے پی ایم سی ایچ پٹنہ بھیج دیا گیاہے۔چشم دیدوںکے مطابق موقع پر پہنچی سرائے تھانہ کی پولس کو گائوںکےلوگوں کی ناراضگی بھی جھیلنی پڑی۔

About the author

Taasir Newspaper