فن فنکار

کنگنا ’جج مینٹل ہے کیا‘جیسے کردار سے انصاف کرسکتی ہیں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-July-2019

ممبئی،(یواین آئی)اپنی سنجیدہ اداکاری کےلئے مشہور کنگنا رنوت کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم’ ججمینٹل ہے کیا‘میں جیسا کردار ادا کیا ہے اس سے وہ آسانی سے انصاف کرسکتی ہیں۔کنگنا فلم ججمینٹل ہے کیا میں راج کمار راو کے ساتھ نظر آئیں گی۔فلم کا ٹریلر شائقین کے ذریعہ خوب پسند کیاجارہا ہے۔کنگنا فلم میں ایک پاگل کے کردار میں نظر آئیں گی۔فلم کی کہانی ایک قتل کی کہانی ہے۔اس فلم میں کنگنا ان کے ذریعہ ابھی تک ادا کئےگئے سب سے الگ رول میں نظر آئیں گی۔لیکن وہ اس رول کو انوکھا نہیں مانتیں۔حال ہی میں کنگنا نے ’دی کپِل شرما شو‘ میں شرکت کی ہے۔اس دوران انہوں نے فلم میں ادا کئےگئے اپنے رول کے بارے میں باتیں کیں۔کنگنا نے کہا کہ یہ رول ان کےلئے انوکھا نہیں ہے۔وہ اس فلم میں جو رول ادا کرنے والی ہیں وہ ایسا رول پہلے بھی کئی فلموں میں ادا کرچکی ہیں اور انہیں اس کا تجربہ ہوچکا ہے۔وہ اب ایسے کرداروں کے ساتھ انصاف کرسکتی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper