سیاست سیاست

کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی، ورنہ یونہی کوئی بے وفا نہیں ہوتا:وزیرتعلیم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-July-2019

بہار قانون ساز کونسل میں وزیرتعلیم کرشن نندن پرساد ورما کوایک بار پھر ممبران کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا، اپوزیشن کے علاوہ برسراقتدارکے ممبران نے بھی وزیرتعلیم پر سوالوں کی بوچھارکردی۔ سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیرتعلیم نے کہا کہ ’’کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی، ورنہ یونہی کوئی بے وفا نہیں ہوتا‘‘دراصل کونسل کے رکن سنجیوشیام دلیپ چودھری نول کشور رائے اور کیدار پانڈے نے غیر مالی اساتذہ کا معاملہ اٹھایا ، ممبران نے کہا کہ آخر حکومت غیر مالی ٹیچروں کوگرانٹ کی رقم کب جاری کرے گی۔ آخر ان کا کیا قصور ہے اورکب تک انہیں انتظارکرنا پڑے گا۔ رکن کونسل کیدار پانڈے نے کہا کہ گرانٹ کی رقم کب جاری ہوگی۔ ان کے بعد دلیپ چودھرنے بھی وزیرتعلیم سے واضح طور پر جواب دینے کا مطالبہ کیا۔

About the author

Taasir Newspaper