ریاست

گاڑیو ں کی چھت پرمسافرو ں کو بیٹھانے پر رد ہو گا رجسٹریشن

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2019

گو پال گنج ( ارون مشرا)اب گاڑیو ں کی چھت پر بیٹھ کر سفر کرنا مہنگا پڑے گا۔جہاں مسافرو ں سے جرمانہ کی رقم وصول کی جائے گی ۔وہیں گاڑی کا رجسٹریشن رد کیاجائےگا۔سڑک تحفظ کمیٹی کی میٹنگ بدھ کو ڈی ایم انیمیش کمار پراشر کی صدارت میں ہوئی ۔جس میں دو پہہ گاڑی سوارو ں کی مستقل جانچ کرنے کاحکم دیاگیا۔جانچ میں جو بھی سوار بغیر ہیلمنٹ بائک چلا تے پائے جاتے ہیں تو ان سے جر مانہ وصولہ جائےگا۔ڈی ایم نے سخت ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ بند سواری کرنے والی گاڑیوں کی جانچ ضروری ہے ۔انہوں نے ڈی ٹی او سے کہاکہ بس اسٹینڈ میں ہی بند سواری والی گاڑی والی جانچ کیاجائے۔جو بھی گاڑی ڈرائیور مسافر کو چھت پر بیٹھا تے ہیں ان پر جر مانہ لگایا جائے ۔ساتھ ہی گاڑی کا رجسٹریشن رد کرنے کی کارروائی کیاجائے۔سڑک حادثہ پر روک لگائے جانے کیلئے بلیک اسپارٹ نشازد کرنے کی ہدایت اکزیکٹیو انجینئر محکمہ سڑک تعمیر وریندر کمارسنگھ کو دیاگیاہے ۔ساتھ ہی رو ڈ سیفٹی کو لیکر کئی ضروری ہدایات دی گئیں ۔اکزیکٹیو انجینئر نے بتایاکہ محکمہ سڑک تعمیر کےذریعہ سبھی رو ڈوں پر سگنل کا نشان لگایاگیاہے ۔وہیں دو ایمبولینس بھی چلائی جارہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper