دسترخوان

ہنی باربی کیو چکن ونگز بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

اجزاء

 میدہ2کپ

کارن فلو ر2چائے کے چمچ

 کالی مرچ 2چائے کے چمچ

 لہسن پاؤڈر ایک سے دوچائے کے چم

نمک ایک سے دو چائے کے چمچ

چکن ونگز3پاؤ

 تیل حسب ضرورت

باربی کیو ساس1/2کپ

شہد3/4کپ

تیار کرنے کی ترکیب

چکن ونگز کو اچھی طرح دھو کر سکھا لیں،ایک بیگ میں میدہ،کالی مرچ ،کارن فلور ،لہسن پاؤڈر اور نمک ملا کر اچھی طرح مکس کریں، اس کے بعد سارے ونگز کو اس بیگ میں ڈالیں اور اس طرح مکس کریں کہ ونگز اچھی طرح اس میں کوٹ ہو جائیں ۔

ایک کڑائی میں تیل گرم کریں اور چکن ونگز کو سنہری ہونے تک ڈیپ فرائی کرلیں۔

دوسری کڑاھی میں ایک چائے کا چمچ تیل میں باربی کیوساس اور شہد ملائیں اور 30سے 60سیکنڈز تک مکس کرکے چولہا بند کردیں۔

 اب اس میں فرائی کیے ہوئے ونگز شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں تاکہ تمام چکن ونگز میں یہ ساس اچھی طرح شامل ہوجائے ،بعد میں ونگز پر کوئلے کا دم دیں اور چٹنی یا سوس کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔

About the author

Taasir Newspaper