اترپردیش کی عوام کے لئے دہشت گردی گویا مقدر بن چکی ہے : سابق وزیر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-July-2019

مین پوری(حافظ محمد ذاکر ) :ضلع دفتر سماجوادی پارٹی میں عوام کی شکایت سماعت کے دوران سابق وزیر آلوک کمار شاکیہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی پالیسی سے ریاست لہو لہان ہے ،اترپردیش کی عوام کے لئے دہشت گردی گویا مقدر بن چکی ہے. سون بھدر میں قتل عام کے بعد سنبھل میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ مجرم پیشہ وروں کے حوصلے کتنے بلند ہے. پروفیسر کیسی یادو نے کہا کہ ریاست اتر پردیش میں بے روزگاری اپنے اعلٰی سطح پر ہے، جبکہ اسی بی جے پی مرکزی حکومت نے ہر سالدو کروڑ نوجوانوں کوملازمتیں دینے کا وعدہ کیا تھا ،مرکزی بی جے پی حکومت کا یہ وعدہ جھونٹا ثابت ہوا،ملازمت نہ ملنے سے نوجوان طبقہ کا مستقبل مسلسل اندھیرے کی جانب بڑ رہا ہے ،جب کوئی ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا ہے ، تو اس کی آواز کو پولس کے جبر تشدد سے اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے دبا دیا جاتا ہے ،ضلع صدر خواتین سیل کی جیوتی میسی نے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے چھوٹے کارو باری اور ان کی صنعت کاری تباہ ہو چکی ہے ، اور بڑی کمپنیوں میں بھی کثیر پیمانے پر ملازموں کو ملازمت سے نکالا جا رہا ہے ،ان حالات میں نوجوان اپنے مستقبل کو اندھیرے ڈوبتا ہوا دیکھ رہا ہے،آج کا یہ نوجوان جو کل کے اس ملک کا روشن مستقبل ہے جب اس کی یہ حالت ہے تو ملک ،ریاست کی آگے چل کر کیا حالت ہو گی ،یہ بی جے پی حکومت ملک کو پستی کی جانب ڈکھیل رہی ہے ،حکومت کی پالیسیاں ملک اور ملک کے جوانوں ،کسانوں ،غریبوں کے لئے مشکلات کھڑی کر دینے والی ہیں ۔