اردو لائبریری کو بنا یاجارہاہے آر ٹی پی ایس کائونٹر،محبان اردو میں ناراضگی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-July-2019

بیگوسرائے ( کونین علی )بلیا بلاک حلقہ کے بڑی بلیا جنوبی پنچایت کے در گاہ محلہ میں 17 سالو ں سے موجو د اردو لائبریری کو پنچایت کاآر ٹی پی ایس کائونٹربنا ئے جانے سے اردو پڑھنے لکھنے والے طلباء وطالبات و اردو کے ادیبو ں میں کافی ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔معلوم ہوکہ بڑی بلیا اردو لائبریری کی تعمیر سال 2002 میں مو جودہ ایم ایل سی ڈاکٹر تنویرحسن کے ذریعہ کی گئی تھی ۔جس کے بعد سے اردو لائبریری اپنی بد حالی پر آنسو بہا رہی ہے ۔ اب افسران کے تغلقی فر مان نے اردو لائبریری کےنام کو ختم کرنے کی کوشش کر آر ٹی پی ایس کائو نٹر بنا رہے ہیں ۔جس سے پنچایت کے اردو زبان کے چاہنے والے قریب 10 ہزار کی آبادی کےلوگو ں میں کافی ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔وہیں لوگو ں نے بتایاکہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار و بہارکے اردو زبان کے ڈائریکٹر امتیاز احمد کریمی تحریری شکایت کریںگے ۔اور اردو لائبریری کوکسی بھی قیمت پر آر ٹی پی ایس کائو نٹر نہیں بنا نے دیں گے ۔آر ٹی پی ایس کانٹر کی تعمیر پررو ک نہیں لگائے گی تو گائو ں کے سبھی لوگ دھر نے پرجائیں گے۔