امن وقانون کے سوال پر آر جے ڈی ممبران کا ہنگامہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2019

پٹنہ : بہار اسمبلی احاطے میں آج آر جے ڈی کے ممبران نے راجداھانی پٹنہ سمیت ریاست میں بڑھتے مجرمانہ واقعات کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے جرائم پیشوں پر لگام کسنے کا مطالبہ کیا۔ آر جے ڈی ممبران نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت نے جرائم پیشوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیا ہے۔ اس کے علاوہ بہار کو او ڈی ایف ریاست قرار دینے کو لے کر ممبران نے کہا کہ بیت الخلا کی تعمیر میں بڑے پیمانہ پر بے ضابطگی کامعاملہ سامنے آیا ہے۔ اس لئے اس معاملے کی جانچ ہونی چاہئے۔