انگلینڈ کے اسٹوکس چنے گئے ‘نیوزی لینڈر آف دی ایئر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-July-2019

ویلنگٹن،(یو این آئی ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی تاریخی عالمی کپ جیت کے ہیرو بلے باز بین اسٹوکس کو فائنل کی مخالف ٹیم نیوزی لینڈ میں بڑا اعزاز دیتے ہوئے ‘نیوزیلینڈر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے۔عالمی کپ فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل جیت لیا تھا۔ رنر اپ کیوی ٹیم کی کارکردگی بھی اس میچ میں کمال کی رہی جس کے لئے اس کے کپتان کین ولیمسن کو بھی نیوزیلینڈر آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے۔ لیکن انگلینڈ کے کھلاڑی اسٹوکس کا اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جانا دلچسپ ہے۔دراصل اسٹوکس بنیادی طور پر نیوزی لینڈ کے باشندہ ہیں اور 12 سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ انگلینڈ میں آکر بس گئے تھے۔ ان کے والد کچھ برس پہلے واپس نیوزی لینڈ لوٹ گئے تھے لیکن اسٹوکس انگلینڈ کی قومی ٹیم میں کھیلتے اور اپنے خاندان کے ساتھ انگلینڈ میں ہی رہتے ہیں۔ عالمی کپ میں اسٹوکس نے 66.42 کے اوسط سے 465 رن بنائے تھے اور سات وکٹ بھی لئے تھے۔ عالمی کپ فائنل میں اگرچہ ان کے ناٹ آؤٹ 84 رن اور سپر اوور میں سب سے زیادہ رن نے انہیں انگلینڈ کے ہیرو بنا دیا جس کی بدولت وہ 44 برسوں میں پہلی بار چمپئن بن سکا۔عالمی کپ فائنل میں پلیئر آف دی میچ اسٹوکس کو نیوزی لینڈ کے کپتان ولیم کے ساتھ بیسٹ نیوزیلینڈر ایوارڈ دیا گیا ہے۔