اورنگ زیب کے قاتلوں کا بدلہ لینے کے لئے دو بھائی فوج میں شامل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-July-2019

سرینگر،(جاویداحمد)جنوبی کشمیر کے پلوا مہ ضلع میں میں گزشتہ سال جنگجوں کی جانب سے اغوا کے بعد قتل کئے فوجی اورنگ زیب کے دو چھوٹے بھائی بھی اب فوج میں بھرتی ہوگئے ہیں اطلاعات کے مطابق خطہ پیر پنچال کے پونچھ علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد طارق اور محمد شبیر نے راجوری میں منعقدہ فوجی انرولمنٹ پریڈ میں حصہ لیا۔ واضح رہے یہ دنوں نوجوان اورنگ زیب کے دو بھائی ہیں جسے گزشتہ سال جنگجوں نے شوپیان ضلع میں اغوا کے بعد قتل کیا تھا اور بعد میں سوشل میڈیا پر اس کا جنگجو قید میں ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا اورنگ زیب کے بھائیوں نے کہا کہ ’’ اپنی ریاست اور ہندوستان کو بچانے اور اپنے بھائی کا بدلہ لینے کے لئے ہم فوج میں شامل ہوئے ہیں‘‘۔ اس دوران انرولمنٹ پریڈ میں اورنگ زیب کے والد محمد حنیف بھی شامل تھے جن کا کہنا تھا ہمارے خاندان بہت سارے لڑکے اس غصے میں ابھی بھی ہیں کہ اورنگ زیب کے قاتلوں کا بدلہ لیا جائے محمد حنیف کا کہنا تھا ا ’’ میرے بیٹے کو دہشت گردوں نے دھوکہ سے مارا۔ اگر وہ لڑ کر مر جاتا تو کوئی دکھ نہیں تھا۔ اس کی جان دھوکہ سے لی گئی‘‘۔ محمد حنیف مزید کہتے ہیں کہ ’’ دونوں بیٹوں کے فوج میں بھرتی ہونے پر فخر سے میرا سینہ چوڑا ہو رہا ہے لیکن سینہ پر زخم بھی ہیں۔ میرا دل کرتا ہے کہ ان دشمنوں سے میں خود لڑوں جنہوں نے میرے بیٹے کو مارا۔ میرے دونوں بیٹے اورنگ زیب کے قتل کا بدلہ لیں گے‘‘اورنگ ذیب کے بھائیوں کا مزید کہنا ہے کہ بھائی کی طرح ہی ملک کے لئے جان دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘‘واضح رہے کہ اورنگ ذیب کو گزشتہ سال جنگجوں نے شوپیان علاقے سے اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ عید پر اپنے گھر جارہے تھے اس کے بعد اسکی گولیوں سے چھلنی لاش بر آمد ہوئی ۔