آئی پی ایل میں کھیلنے کے بدولت کھلاڑیوں کو دباؤ سے نمٹنے میں مدد ملی: لیام پلنکٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2019

برمنگھم،( آئی این ایس انڈیا ) گزشتہ چمپئن آسٹریلیا سے ہونے والے ورلڈ کپ سیمی فائنل سے پہلے فاسٹ بولر لیام پلنکٹ نے کہا کہ آئی پی ایل میں کھیلنے کے تجربے کی بدولت انگلینڈ کی موجودہ کھلاڑیوں کودباؤ سے نمٹنے میں مدد ملی۔انگلینڈ نے لیگ مرحلے کے اختتام پر دو ہار جھیلنے کے باوجود پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے مقام پر رہ کر سیمی فائنل میں داخل ہوئی۔ انہیں ناک آئوٹ میں جگہ بنانے کے لیے آخری تین گروپ میچوں میں سے دو میں جیت درکار تھی۔آسٹریلیا سے ہارنے کے بعد اس نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار واپسی کر کے آخری چار میں جگہ بنائی۔پلنکٹ نے کہا کہ آپ دباؤ سے کیسے نمٹتے ہو، یہی اہم ہوتا ہے۔دباؤ کا ہونا بری چیز نہیں ہے۔لوگ دباؤ میں بھی آ سکتے ہیں اور اس سے باہر بھی نکل سکتے ہیں اور ان لمحات سے لطف اٹھا سکتے ہیں۔آئی سی سی نے پلنکٹ کے حوالے سے لکھا کہ دوسرے کھلاڑی بھی دباؤ میں کھیلے ہیں اور وہ آئی پی ایل میں اور دنیا میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں کھیلے ہیں۔پلنکٹ نے کہا کہ گروپ مرحلے میں ملی شکست سے ٹیم اور مضبوط ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ان شکست نے ہمیں مضبوط بنا دیا ہے۔ہمارے کچھ میچ خراب رہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم نے وقت پر واپسی کی۔ ہم اب ان کے بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہم اب بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔انہوں نے تسلیم کیا کہ ایشز کی حریف ٹیم کے خلاف کھیلنا سنسنی خیز ہے۔