آبادی کنٹرول کیلئے چین کی طرح ہی بھارت میں بھی قانون ہو: گری راج

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-July-2019

نئی دہلی،(ایجنسی): اپنے بیان سے ہمیشہ شہ سرخیوں میں رہنے والے مرکزی وزیر اور بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈر گری راج سنگھ نے ٹویٹ کرکے معیشت، سماجی ہم آہنگی اور وسائل کا توازن بگڑنے کا سبب بڑھتی آبادی کو بتایا ہے۔عالمی یوم آبادی کے موقع پر جمعرات کو گری راج سنگھ نے ٹویٹ کر کہا ہے کہ ‘ہندوستان میں بڑھتی آبادی معیشت، سماجی ہم آہنگی اور وسائل کاتوازن بگاڑ ہی ہے۔ آبادی کنٹرول پر مذہبی رکاوٹ بھی ایک وجہ ہے۔ ہندوستان 47 کی طرز پر ثقافتی تقسیم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ہوکر آبادی کنٹرول قانون کے لئے آگے آنا ہوگا۔بھارت اور امریکہ کا 1947 اور 2019 تقابلی ڈیٹا دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے بتایا ہے کہ بھارت میں سال 1947 میں کل آبادی 30 کروڑ تھی جبکہ امریکہ کی آبادی 15 کروڑ تھی۔ وہیں، سال 2019 میں بھارت کی آبادی 140 کروڑ پہنچ گئی ہے، جبکہ امریکہ کی آبادی محض 32 کروڑ تک پہنچی ہے۔