اکشے کمار نے کمائی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-July-2019

ممبئی ۔(یو این این)بالی ووڈ میں اکشے کمار نے کمائی کے معاملے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ عالمی جریدے فوربز نے ہر سال کی طرح رواں برس کی گزشتہ ایک برس کے دوران سب سے زیادہ کمانے والے فنکاروں اور کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے ۔رواں برس ٹیلر سوئفٹ نے کمائی کے معاملے میں دنیا بھر کے فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔فوربس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے اپنے فن سے ایک سال کے دوران 185 ملین ڈالر کی کمائی جبکہ دوسرے نمبر پر عالمی کاسمیٹک برانڈ کی بانی کیلی جینر 170 ملین ڈالر کیساتھ برا جمان ہیں، لیجنڈ فٹ بالر لیونیل میسی 127 ملین ڈالر کیساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر شامل ہیں۔