بگھیل حکومت کسانوں کی فلاح کیلئے پابند عہد : لکھما

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-July-2019

چھتیس گڑھ؍رائے پور(پریس ریلیز)کبینٹ وزیر لکھما نے آج دوپہر گائوں کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھتیس گڑھ حکومت کسانوں اور غریبوں کی سچی خیر خواہ ہے۔اس لئے 2500 روپے میں سب سیڈی قیمت پر دھان خریدنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اتنا ہی نہیں قرض کے بوجھ سے دبے کسانوں کا قرض بھی معاف کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل خود کسان پریوار سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے غریب اور کسا نوں کے دکھ درد کو خوب سمجھتے ہیں ۔ بے روزگاروں کو روزگار مہیا کرنے چھتیس گڑھ بھاسان کے ذریعہ 15000 ٹیچروں کی بہالی کی جا رہی ہے۔ خواتین کو بھی ہر طرح سے مدد کرنے کی یہ حکومت پابند عہد ہے۔ بجلی کے بھاری بھرکم بل سے عام عوام کو بھی راحت دی جا رہی ہے ۔اور چار سو یونٹ تک کے بل کے آدھے قیمت کو معف بھی کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ یہ باتیں وزیر برائے کومرشیل اور سنعت( آب کاری ) کے انچارج قواسی لکھما نے آج مگر لوڈ بلاک کی گرام پنچایت کنڈیل میں نو تعمیر گودام کا افتتاح کر تے وقت کہی۔دیہی کریلی بڑی قومی زراعت فلاح منصوبہ کی ہرت کرانتی منصوبہ کے تحت 22 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ گودام کا افتتاح کیا ۔ اور دیگر سرکاری منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔ اس موقع پر سیہاوا کے ایم ایل اے ڈاکٹر دھرو نے بھی عوام کو خطاب کیا۔ اس کے تحت انہوں نے سوراجی گائوں منصوبہ کے نروا ،گروا، گھروا باری پروجیکٹ کے تحت دیہی اوراد میں بنائے گئے گوٹھان کا بھی افتتا ح کیا۔اس دوران خواتین سیلف ہلپ گروپ کی خواتین اور موقامی چرواہو ں کے ذریعہ انچارج وزیر کو ریوائتی خمری کمرا اور ٹھٹوار لاٹھی پیش کی۔لوگوں کی ما نگ پر نل کوپ اور پل کی مانگ کو بھی منظور کیا۔