بھیکاری ٹھاکر پل کے قریب دیوار گرنے سے دو بچوں کی موت ،وارثین کو ملا معاوضہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2019

پٹنہ: ضلع مجسٹریٹ کمار روی نے آج پی ایم سی ایچ میں جاکر پٹنہ کے آر بلاک کے قریب بھیکاری ٹھاکر پل کے سامنے دیوار گرنے سے زخمی مونا دیوی ، ونود ، گوپال، گولڈن اور جیکی کی صحت کی جانکاری لی۔ انہوں نے پی ایم سی ایچ کے سپرنٹنڈنٹ کو زخمیوں کا بہتر مفت علاج مہیا کرانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے پل کے سامنے جائے حادثہ پر جاکر مہلوکین کے وارثین کو چار چار لاکھ روپئے معاوضہ کی رقم دی۔ ضلع مجسٹریٹ نے ساتھ اے ایس پی گریما ملک، ایس ڈی او پٹنہ صدر کماری انوپم سنگھ، او ایس ڈی سبھاش نارائن، سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔