تجاوزات کو ہٹانے کیلئے کل سے چلے گی خصوصی مہم:ڈی ایم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-July-2019

پٹنہ ( پی آر)ضلع مجسٹریٹ کمار روی نے بتایاکہ تجاوزات اور ٹریفک کو آسان بنانا پٹنہ شہر کیلئے ایک سنگین مسئلہ ہے ۔تجاوزات سے پٹنہ شہر کا خاکہ متاثر ہوتاہے ۔ اور تجاوزات کے رہنےسے ٹریفک کےآپریشن میں کافی دشواری ہو تی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ پٹنہ ضلع انتظامیہ اور پٹنہ میو نسپل کار پوریشن کے ذریعہ ایک ٹیم تشکیل کرکے لگاتار تجاوزات کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ حال ہی میں پٹنہ کے مختلف علاقو ں میں پل کی تعمیر ہوئی ہے ۔ پل کے او پر ٹریفک نظام آسان ہے لیکن پل کے نیچے غیر قانونی پارکنگ اور عارضی جھونپڑی اور دکانوں کی وجہ سے ٹریفک نظام کو چست درست رکھنے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ انہو ں نے بتایاکہ پٹنہ شہری حلقہ میں متاثر طریقہ سے تجوازات ہٹانے اور ٹریفک نظام درست کر نے کیلئے 20 جولائی سے ہرایک سنیچراور اتوارکو خصوصی مہم اگلے حکم تک چلائی جانی ہے۔ ساتھ ہی جن مقامات پر تجاوزات ہٹانے کے بعد پھر سے اس پر قبضہ ہوگیاہے ۔ اس کیلئے قصوروار لوگو ں پر کارروائی کی جائےگی ۔تجاوزات ہٹانے کیلئے تشکیل کی گئی ٹیم کے افسر ؍ ملازم کو ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دی ہے کہ وہاں پہنچ کر تجاوزات ہٹائیں گے اور امن ومان بر قرار رکھنے کیلئے حفاظت کا بھی بہتر انتظام کریں گے ۔تاکہ لااینڈ آڈر کامسئلہ پیدا نہیں ہو۔