تجاوزات ہٹانے کیلئے کمشنر کی صدارت میں چلائی گئی مہم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-July-2019

پٹنہ( اسٹاف رپورٹر)پٹنہ ڈویزن کے کمشنر آر ایل چونگ تھوکی موجو دگی میں تجاوزات ہٹائو مہم ، نو پار کنگ زون سے گاڑی ضبط کرفائن کی وصولی اور سڑک کی صاف صفائی کیلئے مہم چلائی گئی ۔سب سے پہلے اکزبیشن روڈ میں سڑک کے کنارے تجاوزات کو ہٹایاگیا اورسڑک پرپار ک کی گئی ۔گاڑیو ں کو ہٹایاگیا۔ اکزبیشن روڈ کے تجاوزات کو ہٹانے کے بعد لنک رو ڈ میں تجاوزات ہٹائو مہم چلائی گئی ۔ جہاں پر کئی غیر قانونی چھونپڑیوں کوتو ڑا گیا۔ اور نو پارکنگ میں پارک کی گئی گاڑیو ں کے مالک سے جر مانہ وصول کیاگیا۔بورنگ کنال رو ڈ میں بھی تجاوزات ہٹانے کیلئے مہم چلائی گئی ۔اس دوران غیر قانونی ہورڈنگ بینرتو ڑ کر اسے ہٹایاگیا۔جبکہ 20 فور ویلر گاڑیو ںسے 12 ہزار رو پئے جر مانہ وصول کئے گئے ۔انہوں نے اپنے ماتحت افسران کو ہدایت دی کہ شیڈول کے مطابق راجد ھانی کے مختلف علاقو ں میں مہم چلاکر شہرکو تجاوزات سے پاک کیاجائے۔