جاپان اوپن میں سندھو کی نظریں خطاب پر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-July-2019

ٹوکیو،( آئی این ایس انڈیا ) ہندوستان کی ٹاپ بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو انڈونیشیا اوپن کے فائنل میں شکست کے بعد منگل سے شروع ہو رہے جاپان اوپن بی ڈبلیوایف عالمی ٹور سپر 750 ٹورنامنٹ میں جیت کے ساتھ اس سال کا پہلا خطاب جیتنے کوشش کریںگی ۔ اس ٹورنامنٹ میں ثانیہ نہوال کی واپسی ہو گی جس سے فٹنس مسائل کی وجہ سے انڈونیشیا اوپن سپر 1000 مقابلے میں حصہ نہیں لے پائی تھی۔سندھو اتوار کو جکارتہ میں انڈونیشیا اوپن کے فائنل میں جاپان کی اکانے یاماگوچی سے ہارکرخطاب نہیں جیت نہیں جیت سکی تھیں۔وہ اس کمی کو جاپان میں پورا کرنا چاہتی ہیں۔جہاں ان کی مہم چین کی ہان یوی کے خلاف شروع ہو گی۔ سندھو اگر پہلے دور کے مقابلے جیت جاتی ہیں تو دوسرے راؤنڈ میں ان کا سامنا اسکاٹ لینڈ کی کرسٹی گلمور یا جاپان کی اوہوری سے ہوگا۔پانچویں سیڈ یہ ہندوستانی کھلاڑی انڈونیشیا میں یاماگوچی سے ملی شکست کا بدلہ اس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں لے سکتی ہیں جہاں سندھو کا سامنا چوتھی سیڈ کھلاڑی سے ہو سکتا ہے۔ٹورنامنٹ میں آٹھویں سیڈ سائنا نہوال واحدہندوستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے موجودہ سیشن میں خطاب جیتا ہے۔