خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری ،تین کو پولیس نے کیا گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-July-2019

سمستی پور(فیروز عالم) سمستی پور ضلع کے حسن پور تھانہ حلقہ میں ایک شادی شدہ خاتون کا کار سوار بدمعاشوں نے اغوا کر اسکے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اور اسکا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حسن پور تھانہ حلقہ کے منگل گڑھ گائوں کی سیتا دیوی(فرضی نام) اپنے نند کے گھر دیودھا جا رہی تھی تبھی راستے میں کار سوار چھ بدمعاشوں سے اسکا اغوا کر لیا اور اسے مکئی کے گودام میں لے گئے جہاں سبھی نے اسکے ساتھ باری۔باری سے عصمت لوٹی اور اسکا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ خاتون نے کولکتہ میں رہ رہے اپنے خاوند کو اسکی جانکاری دی۔ اسکے بعد حسن پور تھانہ معاملہ درج کرانے پہنچی لیکن پولیس نے معاملہ درج نہیں کیا تب خاتون نے سمستی پور خاتون تھانہ پہنچ کر معاملہ درج کرایا۔ اس معاملے میں متاثرہ خاتون نے چھ لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے جس مین سے تین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمین میں لو کمار عرف چھوٹو، امیت کمار عرف سنت جی اور ٹن ٹن ساہ شامل ہے ۔ جبکہ چھوٹو سنگھ، سونو سنگھ اور اجئے یادو کی گرفتاری کے لئے پولیس چھا پہ ماری کر رہی ہے۔اس ضمن میں پوچھے جانے پر خاتون تھانہ صدر نیلما کماری نے بتایا کہ اس معاملے میں اب تک تین ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ بقیہ کی گرفتاری کے لئے پولیس لگاتار چھاپہ ماری کر رہی ہے وہیں متاثرہ خاتون کو میڈیکل جانچ کے لئے سمستی پور صدر اسپتال بھیجا گیا ہے۔