دودھ پیداوار کے شعبے میں نئی پہچان بنا کونڈا گائوں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-July-2019

چھتیس گڑھ/رائے پور(پریس ریلیز)ریاست میں مکہ پروسیسنگ سنٹر ، چوڑی ڈیزائنگ ، ایل ای ڈی بلب کی تعمیر ، تار فیسنگ، جیسے پروگراموں سے نوجوانوں اور خواتین کو جوڑنے کے بعد اب دودھ پیدا وار کے شعبے میں بھی ضلع گونڈا گائوں اپنی پہچان بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ اس سے دودھ کی مقامی خپت کو ہو رہی ہے لیکن اس کا بڑے پیمانے پر کاروباری استعمال نہیں کے برابر ہے ۔اس کو دیکھتے ہوئے پہلی بار ضلع انتظامیہ کے ذریعہ ضلع میں ہونے والے دودھ پیداوار کے شعبے میں روزگار کے امکانات پیدا کئے جا رہیں ہے۔ اس کے طرح بلاک فرس گائوں کے قریب چوڑے گائوں کیمپ میں ملک کلیشن اور کم کولڈ اسٹوریج سنٹر کائم کیا جائے گا۔اس سلسلے میںآج چیف ایکزکیٹیو افسر نیتی آیوگ کی ہدایت کے مطابق مرکزی انچارج افسر دیلپ کمار او ایس ڈی چئیر مین لوک پال حکومت ہند کے ذریعہ چورے گائو ں واقع سنٹر کا دورا کیا ۔ اس دوران انہوں نے سنٹر چلانے والی کمیٹی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ مقدار میں دودھ اکٹھا اور مارکیٹنگ کر کے ایک کامیاب روزگار کی شکل دیں ۔ اس موقع پر کلکٹر نیل کنٹھ ٹی کام نے بتا یا کہ دودھ پیداوار ، فوڈ سیفٹی اور خود روزگار کو یقینی بنانے کا یہ بہترین ذریعہ بن سکتا ہے۔ اس سے کسانوں کی آمدنی دوگنی ہو نے کے ساتھ ساتھ دودھ پیدوار اور مارکیٹنگ کے کا م کو نئی سمت دی جا سکتی ہے۔ اس کے تحت ضلع میں چھتیس گڑھ اسٹیٹ کوآپریٹیو ملک فیڈریشن مریادیت رائے پور کے ذریعہ فرس گائوں بلاک کے بانچ گائوں چورے گائو ں کے کیمپ مشرکی بور گائوں ، سنگارپوری، وسط بورگائوں کا سرویں کیا گیا تھا۔